سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ کا رہنے والا ایک30سالہ مزدور چندپورہ، ہارون میں دوران کام ایک مکان سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق بشیر احمد کھٹانہ ولد فضل کھٹانہ ساکن کپوارہ ،شیخ یاسر ساکن چندپورہ ہارون کے ہاں کام کرتا تھا جس کے دوران وہ حادثاتی طور مکان کی پہلی منزل سے گر گیا۔
زخمی بشیر کو فوری طور سرینگر کے برزلہ اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔