سرینگر/مقامی لوگوں کی مداخلت کے بعد شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں جمعہ کو جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے اُس سکول کی سیل ہٹائی گئی جس کو پہلے حکام نے سیل کیا تھا۔
یہ واقعہ بانڈی پورہ کے اجس علاقے میں پیش آیا ۔
علاقے کے تحصیلدار کی قیادت میں حکام نے آج صبح اسلامیہ ماڈل سکول اجس، کو سیل کیا، جو جماعت اسلامی کی زیر سرپرستی چلنے والے فلاح عام ٹرسٹ کے ماتحت کام کرتا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ مقامی لوگوں نے فوری طور مداخلت کرتے ہوئے حکام نے مذکورہ سکول کی سیل ہٹادی جو اس کے مرکزی دروازے پر سرکاری مہر کے ساتھ لگادی گئی تھی۔
ذرائع نے کہا کہ حکام کو یہ غلط فہمی ہوئی تھی کہ شاید اس سکول کے اندر جماعت اسلامی کا دفتر ہے تاہم اس غلط فہمی کو مقامی لوگوں نے فوری طور دور کردیا۔
ایس ایس پی بانڈی پورہ، راہل ملک نے اس بات کی تصدیق کی کہ مذکورہ سکول سے سیل ہٹائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ جماعت اسلامی جموں کشمیر پرگذشتہ رات وزرت داخلہ نے پابندی عاید کی۔