سرینگر/شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں منگل کوایک پُر اسرار دھماکے میں ایک پندرہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
یہ واقعہ ضلع کے درگمولہ علاقے میں واقع اندرہامہ نامی گائوں میں پیش آیا جہاں آج کم و بیش چار بجے ایک دکان کے اندر زور دار دھماکہ ہوا جس نے نہ صرف دکان کو تہس نہس کرکے رکھ دیا بلکہ اس میں موجود سہیل احمد وانی ولد ثنا اللہ وانی نامی بچہ بھی جاں بحق ہوگیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ ایک آئی ای ڈی دھماکہ تھا، جو گائوں میں ایک جنرل سٹور میں ہوا جس سے پورے گائوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
جی این ایس کے مطابق پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔