سرینگر/شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سنیچر کو تیز ہوائوں اور شدیدبارش نے رہائشی مکانا ت اور باغات کو نقصان سے دوچار کیا جبکہ عام لوگ خوف میں مبتلاء ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق قصبہ بارہمولہ، سوپور، اُوڑی، رفیع آباد اور زینہ گیر علاقوں میں تیز ہوائوں کی وجہ سے درجنوں درخت اُکھڑ گئے اور کچھ وقت کیلئے راہ چلنا بھی مشکل ہوگیا۔
تاہم اطلاعات میں بتایا گیاہے کہ ان تیز ہوائوں کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اُنہوں نے اس حد تک تیز ہوائیں اور بارش کافی کم دیکھی ہے۔