سری نگر// بی جے پی کے سینئر لیڈراور مرکزی وزیر مختا ر عباس نقوی نے جمعرات کو کانگریس اور گپکار اعلامیہ برائے عوامی اتحاد کی سخت نقطہ چینی کی۔
نقوی نے کپوارہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”گ±پکار گینگ“ ایک ’گمراہ گینگ‘ بن گئی ہے جو جموں و کشمیر کے عوام میں اپنے تنگ نظر سیاسی مفادات کے لئے خوف اور شکوک وش±بہات کے بھوت کو کھڑا کر رہا ہے“۔
نقوی نے کہا کہ ملک کی گرینڈ اولڈ پارٹی کانگریس ایسے لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملا رہی ہے جو علیحدگی پسندی کو کشمیر کی تقدیر اور تصویر بنانا چاہتے ہیں۔