سری نگر// پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک 'نارکو ملی ٹنٹ ماڈیول' کا پردہ چاک کر کے قریب ساڑھے پانچ کلو گرام ہیروئن اور اسلحہ و گولہ باردو ضبط کر کے دس افراد کی گرفتاری عمل میں لانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی بارہمولہ رئیس بٹ نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا ” ہم نے ایک نارکو ٹیرر ماڈیول کا پردہ چاک کر کے دس افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے“۔
بٹ نے کہا کہ گرفتار شدگان سے قریب ساڑھے پانچ کلو ہیروئن اور اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔