پتھر کو تو مت اپنالے، گھر میں تیرے ہیرا ہے
ہیرا پتھر سے نا نکلے، پتھر ہم نے چیرا ہے
ناداں ہیں لیکن دانا کو کچھ تو سمجھ ہی لیتے ہیں
انسانوں سے مل کر ہی شیطان سے کنارا کرتے ہیں
پیارے رب کی رحمت ہے یہ، تم کو بھیجا میرے لئے
اور بھیجا ہے رب نے ہی تو بے شک مجھ کو تیرے لئے
تحفہ یہ انمول ہے دیکھو تیرے لئے اور میرے لئے
رب کی رحمت نے تو ہر دم تیرے گھر کے پھیرے لئے
نادانی مت کرنا کبھی بھی، پیار کی بولی بول سدا
قرباں ہوجانی چاہئے اُس پر تیری ہر اک ادا
ساتھ نبھائیں اک دوجے سے مل کے ہم دل کی ڈھرکن
غمی خوشی کے ہر عالم کو دیکھ بنائینگے درپن
گلے لگالے، غم کو بھگا دے، غم کو کبھی نا جیتنے دے
خوشیوں کے دامن بھر بھر کے تُو اِسے اور یہ تجھے دے
رویندرؔ کور
آلوچی باغ سرینگر،کشمیر
موبائل نمبر؛9682565053