سانبہ//لیفٹیننٹ گورنرکے مشیر کے کے شرما نے بلاک رام گڈھ سانبہ کے کیسو منسا گائوںمیں فصل کٹائی موسم کے مد نظرایک سیزنل منڈی کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر ایگریکلچر اندرجیت ، چیف ایگریکلچر آفیسر سانبہ رویندر تھپلو ، ایس ڈی او سانبہ تلک راج شرما، بی ڈی سی چیئرمین درشن سنگھ کے علاوہ سرپنچ اور مقامی کسان موجود تھے۔بلاک رام گڈھ میں سیزنل منڈی کے قیام سے اِس سرحدی تحصیل میں پروکیورمنٹ سینٹر کی ضروریات پوری ہوں گی اور اس کی بدولت مقامی کسانوں کو اپنے زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔حکومت ہند نے گند م کے لئے ایم ایس پی 1925روپے مقرر کی ہے جبکہ اِس موسم کے دوران گندم فصل کی 52ہزار میٹرک ٹن کی پیداوار توقع کی جاتی ہے ۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کے کے شرما نے کہاکہ اس طرح کی سیزنل منڈیا ں مقامی کسانوں کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی ۔کیوں کہ ان کی بدولت فصل کے لئے درمیانہ داری کا نظام ختم ہوتا ہے ۔کسانوں کو براہِ راست اُن کے اکائونٹ میں رقومات منتقل کی جاتی ہے اور اس کے علاوہ فوڈ کارپوریشن آف اِنڈیا بھی ایسی منڈیوں سے فصل کی حصولیابی عمل میںلاتا ہے ۔ محکمہ زراعت سانبہ کے افسروں نے اس موقعہ پر کہا کہ ضلع سانبہ میں سات کمبائن ریپرس اور 32 ریپرکم کمبائنر حاصل کئے گئے ہیں اور اِس طرح سے اِس برس فصل کے کاٹنے کے موسم میں بڑی حد تک سہولیت ہوگی۔