استنبول//ماریا شیراپووا کو یہاں میچ کے دوران اسٹیڈیم میں اُن کے ایک مداح نے شادی کی پیشکش کردی۔روسی ٹینس کھلاڑی نے جہاں شادی کی پیشکش کرنے والے کو 'شاید' میں جواب دے کر اُسے حیراں و ششدر کر دیا وہیں وہاں موجود لوگ زور زور سے ہنسنے لگے ۔سنجیدہ مقابلے کا ماحول اُس وقت قہقہہ زار ہوا جب ماریا جو کبھی دنیا کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی مانی جاتی تھیں اپناکھیل شروع کرنے جارہی تھیں۔ اُس وقت اسٹیڈیم میں ہزاروں لوگ موجود تھے ۔ ان کے مداح نے انتہائی بلند آواز میں انہیں شادی کی پیشکش کی۔مداح نے ماریا سے دو ٹوک پوچھ لیا کہ 'کیا مجھ سے شادی کرو گی؟' سننے والے جہاں زور زور سے ہنسنے لگے ۔وہیں ماریا نے خاموش رہنے پر شادی کی پیشکش کا جواب 'شاید' میں دے کر سب کو حیران کر دیا۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہورہی ہے ۔اخباری دستاویزات کے مطابق ایسا پہلی بار نہیں ہو جب ماریا کو ان کے کسی مداح نے عین میچ کے دوران شادی کی پیشکش نہ کی ہو۔پانچ سال قبل ایک میچ کے دوران 2012 میں بھی ان کے ایک مداح نے انھیں شادی کی پیش کش کر دی تھی جسے انہوں نے مسترد کر دیا تھا۔یو این آئی