راجوری //ممبراسمبلی نوشہرہ و بھاجپا سینئر لیڈر رویندر رینہ نے ایک بار پھر سے اس مطالبے کو دہرایاہے کہ ریاست میںمکمل طور پر شراب بندی کی جائے ۔ڈاک بنگلہ راجوری میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے رینہ نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر کے 22اضلاع میں شراب پر مکمل پابندی عائد کی جائے تاکہ جرائم پر روک تھام لگ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بہار جیسی ریاست میں اگر سرکار شرا ب پر پابندی عائد کرسکتی ہے تو جموں وکشمیر میں ایسا کیوں کر نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام جرائم کی جڑ شراب ہے جس کی وجہ سے جرائم کو مزید تقویت مل رہی ہے ۔ان کاکہناتھاکہ ریاستی سرکار کو چاہئے کہ وہ جلد ہی اس بات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے شراب پر پابندی عائد کرے ۔