سری نگر// سری نگر میں بدھ کو شدید برف باری کے دوران دنیا کی مشہور ڈل جھیل میں کم از کم چھ شکارا ڈوب گئے۔
ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی کے این او نے اطلاع دی ہے کہ ان واقعات میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ اہلکار شکاریوں کو پانی سے نکالنے کے لیے کام پر معمور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میں بدھ کی صبح بھاری برفباری ریکارڈ کی گئی، جس سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی اور سڑکیں بڑے پیمانے پر بند ہوگئیں۔