سرینگر//جموں کشمیر حکومت نے جمعرات کوشب قدر کی سرکاری تعطیل ایک دن کیلئے ملتوی کردی۔
یہ چھٹی جو مئی9کیلئے مقرر تھی اب مئی 10کو ہوگی۔
اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری منوج کمار دیودی کی طرف سے ایک آرڈر جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ شب قدر کی چھٹی مئی9کے بجائے مئی10کو ہوگی۔