سرےنگر//نےشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، کارگزار صدر عمر عبداللہ ،ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ اور ریاستی وزیر عبدالغنی کوہلی نے شب قدر کی مقدس تقرےب پر عالم اسلام خصوصاً رےاست کے مسلمانوں کو مبارکباد پےش کرتے ہوئے اپےل کی کہ وہ اِس مقدس شب مےں عالم اسلام کی سربلندی اور رےاست مےں مکمل امن وامان کیلئے دعا کرےں۔ انہوں نے شےخ العالم حضرت شےخ نور الدےن نورانیؒ کے عرس مبارک پر بھی رےاستی عوام کو مبارکباد پےش کی ہے۔