سرینگر//ضروری مرمت کے پیش نظر ایک دن کی معطلی کے بعد سرینگر جموں شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کر دیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر بدھ کو دونو ں اطراف سے ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی جس کے بعد جمعرات کی صبح ٹریفک کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے۔ جمعرات کی صبح شاہراہ پر ٹریفک کو دونوں اطراف سے چلنے کی اجازت دی گئی۔ محکمہ ٹریفک کے ایک سینئر افسر نے کہاکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے ناشری اور جواہر ٹنل کے درمیان سڑک کی ہفتہ وار مرمت کے لئے شاہراہ پر ٹریفک معطل رکھا تھا۔ٹریفک پولیس کے مطابق جمعرات کو لداخ کو کشمیر اور وادی کو ملک کے ساتھ جوڑنے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کر دیا گیا۔ اسی ودران 86 کلومیٹر طویل تاریخی مغل روڈ اور اننت ناگ – سنتھن – کشتواڑ روڈ ٹریفک جاری رہا جبکہ لداخ یونین ٹریٹری کو کشمیر سے جوڑنے والی شاہراہ پر بھی ٹریفک دوبارہ شروع کیا۔