گاندربل// //سرینگر جموں شاہراہ پرہفتے میں دو دن ٹریفک پر قدغن سے گاندربل فروٹ گرورس کو مختلف علاقوں میں کولڈ سٹوروں میں موجود کروڑوں روپے لاگت کے پھل کو زبردست نقصان پہنچنے کا امکان ہے ۔ اس وقت گاندربل کے کئی علاقوں میں سینکڑوں کاشتکاروں کا لاکھوں روپے مالیت کا پھل کولڈ اسٹوریج میں موجود ہے جسے دہلی اور ملک کے دوسری منڈیوں تک پہنچانے میں وقت لگ رہا ہے جس وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہورہا ہے۔گاندربل میں اگلے ماہ سے شاہ دانہ (گلاس) کی فصل بھی تیار ہونے جارہی ہے جسے بہت ہی قلیل وقت میں مارکیٹ میں پہنچانا لازمی ہوتا ہے۔ فروٹ گرورس گاندربل کے صدر منظور احمد پرہ نے بتایا کہ انہوں نے ڈوژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کی نوٹس میں یہ بات لائی اور میوہ سے لدی گاڑیوں کو سرینگر جموں شاہراہ پر چلنے کی چھوٹ کی اپیل کی۔