کپوارہ//لنگیٹ کے شاہ نگری ماور علاقہ میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج نے بستی کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کاروائی انجام دی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کو اطلاع تھی کہ علاقہ میں 2سے3جنگجوئو ں چھپے بیٹھے ہی جس کے بعد 30را شٹریہ رائفلز اور سپیشل آ پریشن گروپ نے جمعہ کی صبح شاہ نگری ماور علاقہ کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کی ۔فوج نے بعد میں شاہ نگری جنگلی علاقہ کے ایک بڑے حصہ کو محاصرے میں لیا تاہم شام گئے دیر فوج کو جنگجوئو ں کے کسی بھی گروپ سے آ منا سامنا نہیں ہو اور بعد میں تلاشی کاروائی ختم کر کے واپس لو ٹ آئے۔