سرینگر/شاہ فیصل کی سربراہی والی جموں کشمیر پیپلز مؤمنٹ نے سوموار کو شمالی ضلع کپوارہ سے اپنی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا۔
ایک پارٹی بیان کے مطابق اس مہم کا مقصد عوام کی شکایات ،مطالبات اور مسائل کو سمجھنا ہے۔
اس مہم کا مقصدعوامی حلقوں میں سماج کے اندر جانکاری پھیلانا بھی ہے۔
بیان میں پارٹی نے کہا کہ پارٹی ہر گائوں میں پہنچ کر عوام کی آواز کو سنے گی۔
بیان کے مطابق پارٹی سربراہ شاہ فیصل نے ایک ٹیم کی سربراہی کرتے ہوئے کئی گائوں کا دورہ کیا اور بمہمام،دودہ ون،ناگ سائے،مدمدو،تھیان۔ہائیہامہ،نیئر ناگ، کپوارہ قصبہ،دونی وار،وورا،چیپورا، چائے ون اور میدانپورہ میں عوامی وفود سے ملاقات کی۔