گاندربل//ضلع گاندربل پوری ریاست میں شاہ دانہ(گیلاس)کی پیداوار کے لحاظ سے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔ریاست میں اس میوے کی کل پیداوار کا 64 فیصد حصہ گاندربل سے برآمد ہوتا ہے۔ضلع کے فروٹ گروورس شاہ دانہ فصل کے نئے اقسام اگارہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ رواں سال ضلع بھر میں گیلاس کی فصل کی نہایت اچھی اور اعلی پیداوار ہورہی ہے۔ہر علاقہ کے کسان پیداوار سے خوش ہیں۔جن علاقوں سے گلاس کی پیداوار ہورہی ان میں گوٹلی باغ،یارمقام،وتہ لار،چونٹھ ولی وار،قصبہ لار،کے علاوہ تحصیل واکورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں رواں سال اچھی پیداوار ہوئی ۔لیکن جہاں گاندربل
کے کسان گلاس کی اچھی پیداوار سے خوش ہیں وہی بیرون ریاست کی منڈیوں تک پہچانے کے لئے کسانوں کو کافی مشکلات درپیش آتی ہیں۔ریاست میں گیلاس پیداوار کیلئے ریفریجریٹر گاڑیاں محکمہ باغبانی کے پاس ہوا کرتی تھی جو کئی برسوں سے ناقابل استعمال ہوگئی ہیں چونکہ کشمیر میں درجہ حرارت کم ہوتا ہے جبکہ بیرون ریاست زیادہ درجہ حرارت ہونے سے فصل جلد خراب ہوجاتی ہے۔ریفریجیٹر گاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ گس کی فصل بیرون ریاست منڈیوں تک بہتر حالت میں نہیں پہنچ پاتا ہے.اسکے علاوہ جدید ترین پیکنگ میٹیریل متعارف کرانے کی بھی اشد ضرورت ہے.تاکہ سال بھر شاہ دانہ میوہ (گیلاس )اگانے والے کسانوں کو اپنی محنت کا بہتر سہولیات میسر نہ ہونے سے کچھ رائیگاں نہ ہوجائے کیونکہ کئی کسانوں نے بنک سے قرضہ حاصل کرکے گلاس کی فصل تیار کی ہے