کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے کشتواڑ میںمنعقد ہو رہے شاہ اسرارالدین ؒ کے سالانہ عُر س مبارک کو خوش اسلوبی سے منانے کے لئے کئے جارہے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا،جو کہ رواں ماہ کی 10تاریخ کو منا یا جا رہا ہے۔میٹنگ میں ایگزیکٹو انجینئر صحت عامہ کو زائرین /عقیدت مندوں کے لئے پانی کی وافر سپلائی فراہم یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ایگزیکٹو افسر میونسپلٹی کشتواڑ کو بھی سٹریٹ لائٹوں کی مرمت کرنے اور ناقص لائٹوں کو بدلنے کی ہدایت دی گئی،تاکہ زائرین بغیر کسی روک ٹوک کے شرائن کی طرف آسانی سے جا سکیں۔اسکے علاوہ سڑک کے دونوں اطراف زیارت کی جانب چونے کی لکیر لگانے کی بھی ہدایت دی گئی۔میٹنگ میں کشتواڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو چوگان گرائونڈ میں سٹریٹ لائٹوں کی مرمت کرنے اور ناقص ٹرانسفارمر کو بغیر کسی مزید تاخیر کے بدلنے کی ہدایت دی گئی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے اطلاع دی کہ ریاست و ملک کے مختلف حصوں سے زائرین نے عرس مبارک میں شرکت کرنے کے لئے کشتواڑ وراد ہونا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے ٹریفک و پارکنگ کا مناسب انتظام کرنے کی ہدایت بھی دی۔انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی کو بغیر کسی خلل کے بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ڈی سی نے سی ایم او کشتواڑ کو دونوں زیارتوںمیں طبی خدمات مہیا کرنے اور ایمبولنس بھی دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔اسکے علاوہ اے آر ٹی او کشتواڑ کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ زائرین اور عقیدت مندوں کو عرس مبارک کے دوران بغیر کسی خلل کے آنے و جانے کے لئے بسوں و مسافر بردار وہیکلوں کی معقول دستیابی بنانے کے انتظامات کرے۔میٹنگ کے دوران دیگرکئی مدعوں جیسے کہ راشن کی سپلائی، عارضی ٹائیلٹ، مسافر بردار وہیکلوں کی پارکنگ، زائرین کے لئے کنٹرول روم وغیرہ پر بھی بات کی گئی۔ ایس ایس پی کشتواڑ،سی ای او کے ڈی اے کشتواڑ،سی پی او کشتواڑ، اے سی ڈی کشتواڑ، اے سی آر کشتوڑ، سی ایم او کشتواڑ ،تحصیلدار کشتواڑ ،محکمہ امور صارفین و رسدات کے اے ڈی، اے آر ٹی او کشتواڑ،و دیگر ضلع و سیکٹورل افسروںنے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔