اقوام متحدہ //اقوام متحدہ شام میں الہول علاقے کے پناہ گزین کیمپ میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کے مریضوں کے لئے 80 بستروں کی صلاحیت والے ایک آئیسولیشن سنٹر کی تعمیر کر رہا ہے ۔اقوام متحدہ کے انڈرسیکریٹری جنرل برائے انسانی امور مارک لوکاک نے بدھ کو سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں یہ معلومات فراہم کی ۔مسٹر لوکک نے کہا‘‘ ا لہول علاقے کے پناہ گزین کیمپ میں 80 بستروں کی صلاحیت والے ایک آئیسولیشن کی تعمیر کا کام جاری ہے اور وہاں تھرمل اسکریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شام میں اب تک کووڈ -19 کے صرف 43 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جوکہ دنیا کے بہت سے ممالک کے بنسبت کافی کم ہے ۔ اگر شام میں یہ وبا پھیلتی ہے تو نتائج بہت خطرناک ہوں ، بالخصوص بھیڑ والے پناہ گزین کیمپوں میں اس وبا کو پھیلنے سے روکنا ہوگا ۔