گاندربل/جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن گاندربل کے زیر اہتمام یک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ شالہ بگ گاندربل میں شروع ہوا۔گاندربل سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں میں کھیلوں کی صلاحیت کو نکھارنے کیلئے 40 اوورز طرز پر ٹورنامنٹ شروع کیا گیا ہے جس میں80 ٹیمیں شرکت کررہے ہیں جنہیں 4 گروپوں رکھا گیا ہے۔چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل شیخ غیاث الدین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔افتتاحی میچ فرینڈز الیون کنگن بمقابلہ گرین نیکس گاندربل کے درمیان ہوا۔ ٹاس فرینڈز ایلوئن نے جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے 298 رن سکور کئے اور 7 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوئے۔ جواب میں گرین نیکس نے 18اوور میں98 رن بنائے اور8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور کھیل کے دوران بارش شروع ہوگئی ۔اس موقعہ پر ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت فرینڈز ایلوئن کنگن نے میچ جیت لیا جبکہ معراج الدین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔