سرینگر//شہر کے مرکز ریذیڈنسی روڑ پر واقع سٹی واک مال میں دلہنوں کیلئے نیا برائڈل سٹور ’پاکیزہ‘ کا افتتاح کیاگیا۔ دکان کے مالک آصف اقبال نے کہاکہ عوام کیلئے سٹور سنیچر کو کھولاگیا۔ انہوںنے کہاکہ دکان میں ملبوسات کی تمام اقسام ، جن میں دلہنوں،پارٹی ویئر، کیجول سوٹ وغیرہ دستیاب ہونگے۔ دکان کی افتتاحی تقریب میں اعجاز احمد ،حاجی محمد یاسین، شبیر احمد وانی، سجاد احمد وانی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں ایک گاہک نے کہاکہ شادی کی خریداری کیلئے اب دلہنوں کو دلی جانے کی ضرورت نہیں ہے ،کیونکہ یہ مختلف ہے اور یہاں سب دستیاب ہے۔