عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی// 17 ویں لوک سبھا کی تحلیل کے بعد، ایک بل جس کا مقصد مردوں اور عورتوں کے لیے شادی کی عمر میں یکسانیت لانا تھا۔بچوں کی شادی پر پابندی (ترمیمی) بل دسمبر 2021 لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا اور اسے تعلیم، خواتین، بچوں، نوجوانوں اور کھیلوں کی قائمہ کمیٹی کو بھیجا گیا اورقائمہ کمیٹی کو متعدد بارتوسیع دی گئی لیکن سفارشات مرتب نہ ہوسکے۔قانون اور آئین کی دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے، لوک سبھا کے سابق سکریٹری جنرل پی ڈی ٹی آچاریہ نے کہا کہ 17 ویں لوک سبھا کی تحلیل کے ساتھ، “بل اب ختم ہو گیا ہے”۔اس بل کا مقصد بچوں کی شادی کی ممانعت ایکٹ 2006 میں ترمیم کرنا ہے تاکہ خواتین کی شادی کی کم از کم عمر 21 سال تک بڑھا دی جائے۔2006 کے ایکٹ کے تحت، کم از کم عمر سے کم عمر کی شادی شدہ شخص بالغ ہونے کے دو سال کے اندر یعنی 20 سال کی عمر سے پہلے منسوخی کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ بل نے اس مدت کو بڑھا کر پانچ سال یعنی 23 سال کی عمرکردی ہے۔