اشرف چراغ ،ارشاد احمد
کپوارہ//پنزگام کرالہ پورہ میں اس وقت شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہوئی جب پھوپھی کی شادی کے لئے ضروری چیزیں لانے کے لئے بھتیجا ایک سڑک حادثہ میں لقمہ اجل بن گیا جب کہ ایک نوجوان زخمی ہوا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ریا ض احمد میر کی بہن کی شادی کی تقریب کے دوران ان کے بیٹا تو صیف ریاض میر ایک اور رشتہ دار جنید احمد کے ساتھ ضروری چیزیں لانے کے لئے اپنی ہی گاڑی آلٹو میں کرالہ پورہ جار رہے تھے کہ اس دوران ٹورسٹ ہٹ پنزگام کے نزدیک کرالہ پورہ کرناہ سڑک پر مخالف سمت سے آرہی منی بس نے ٹکر ہوئی جس کے دوران تو صیف احمد اور جنید شدید طور زخمی ہوئے ۔
مقامی لوگو ں نے فوری طور زخمیو ں کو سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ میں داخل کیا جہا ں ڈاکٹروں نے دونو ں زخمیوں کو نازک حالت میں سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا ۔ تاہم بدھ کی دوپہر کو تو صیف اپنی زندگی کا جنگ ہار گیا ۔ادھر تو صیف کی پھوپھی رمیسہ کی ڈولی نکلنے والی ہی تھی کہ تو صیف کی لاش گھر پہنچ گئی جس کے ودران وہا ںکہرام مچ گیا اور پورے علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی ۔ایک طرف بھیتجے کے سپر خاک ہونے کی تیاری تھی تو دوسری جانب پھوپھی کی ڈولی نکل رہی تھی ۔جوگی لنکر رعناواری میں ٹریفک حادثہ میں13سالہ طالبہ جان بحق جبکہ دیگر 5افراد زخمی ہو گئے۔ 13سالبہ مدیحہ جوگی لنکر چوک میں گاڑی نیچے آنے سے شدید زخمی ہوگئی۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایکو وین گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرDLCAS-1744،جس کو محمد اسماعیل پالو ولد محمد خلیل ساکن کلوال محلہ رعناواری چلا رہے تھے کہ گاڑی قابو سے باہر ہوئی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔زخمی بچوں کو علاج کے لئے نزدیکی جواہر لعل نہرئو سپتال رعناواری منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک شدیدزخمی طالبہ 15سالہ مدیحہ دخترفاروق احمد بٹ ساکنہ گورپورہ محلہ کو مردہ قرار دیا۔دیگر چاروں زخمی افراد میں سے 2کو صدر ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ایک شدید زخمی کو SKIMSصورہ ریفر کر دیا گیا۔ ایک اور زخمی شخص فی الحال رعناواری اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے گاڑی کو ضبط اوراسکے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ادھر گاندربل کے ارپاش علاقے میں پاور کنال میں ڈوبے ایک 18 سالہ نوجوان کی نعش بدھ کے روز برآمد ہوئی۔ متوفی کی شناخت اویس احمد ولد زبیر احمد ساکن ارپاش، گاندربل کے طور پر ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے اس بارے میں بتایا کہ “منگل کی شام سے 18 سالہ نوجوان اویس احمد بانیا ولد زبیر احمد ساکنہ ورپش گاندربل گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا ہر جگہ تلاش کرنے کے اس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس اسٹیشن گاندربل میں درج کرائی گئی تھی.بدھ کی صبح مذکورہ نوجوان کی لاش ورپش بجلی کنال سے بازیاب کی گئی۔