سرینگر // ریاستی انتظامیہ میں 40افسران کے تبادلے اور انکی تقرریاں عمل میں لائی گئیںہیں۔سیول انتظامیہ میں احکامات کی رو سے سپیشل سیکریٹری انفارمیشن سر مد حفیظ کو ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کا بھی اضافی چارج دیا گیا ہے۔ کمشنر سیکریٹری ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ محمد معراج الدین کو تبدیل کر کے کمشنر سیکریٹری اے آر وائی ٹریننگس بنایا گیا ہے۔ منظور احمد لون، سیکریٹری ہارٹیکلچر اب ایگریکلچر کے ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ڈزاسٹر منیجمنٹ اینڈ ریلیف کے سیکریٹری طلعت پرویز ، جو فلوریکلچر، گاڈنز اینڈ پارکس کے ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالے ہوئے تھے ، کو تبدیل کر کے ایکسائز کمشنر بنایا گیا ہے۔سیکریٹری پی ایچ ای، اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول فاروق احمد شاہ کو ڈزاستڑ منیجمنٹ کے ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔کمشنر سیکریٹری کلچر محمد سلیم شیش گر ایڈمنسٹریٹیوسیکریٹری فلوری کلچر کا ٓجافی چارج دیا گیا ہے۔جوائنٹ فائنانشل کمشنر ایگریرین رفارمز انیل کمار گپتا کو تبدیل کر کے شہری ترقی محکمہ میں بطور سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے۔ سروس سلیکشن بورڈ کی ممبررخسانہ غنی کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر کشمیر بنایا گیا ہے۔رجسٹرار کواپریٹو پیر زادہ حٖیظ اللہ شاہ کو تبدیل کر کے سرینگر میونسپل کارپوریشن کا کمشنر بنایا گیا ہے۔ڈائریکٹرجنرل سریکلچر میر طارق علی کو تبدیل کر کے جوائنٹ فائنانشل کمشنر ایگریرین بنایا گیا ہے۔ ایڈیشنل رجسٹرار کواپریٹیو کشمیر ایم ایم رحمان گاسی کو تبدیل کر کے رجسٹرار کواپریٹو بنایا گیا ہے جبکہ غضنفر علی کو ٹیکنکل ایجوکیشن کا سپیشل سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر لائبریز آصف حمید خان کو تبدیل کر کے ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا بنایا گیا ہے۔سیکریٹری ٹیکنیکل کواپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کر کے شمیم احمد لہروال کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل لائبریز تعینات کردیا گیا ہے۔حشمت علی خان کو ڈائریکٹر ہاسپٹیلٹی ایند پروٹو کال بنایا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجوری کو تبدیل کر کے انڈسٹریز ایند کامرس میں سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔کسٹوڈین جنرل اعجاز احمد بٹ کو تبدیل کر کے لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ میں سپیشل سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ڈائریکٹر ہاسپٹیلٹی ایند پروٹوکال ماجد خلیل درابو کو تبدیل کر کے محکمہ پی ایچ ای، فلڈ کنٹرول میںسپیشل سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔سروس سلیکشن بورڈ کے ممبر محمد اکبر وانی کو تبدیل کر کے ڈزاستڑ منیجمنٹ محکمہ میں بطور سپیشل سیکریٹری تعینات کرنے کو منظوری دی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر سرینگر مفتی محمد فرید الدین کو تبدیل کرکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر/منیجنگ ڈائریکٹر سٹیٹ پروکیورمینٹ سپلائز ایجنسی، رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جے اینڈ کے تعینات کیاگیا ہے جبکہ جاوید احمد شاہ کونئی تعیناتی تک اپنے اصل محکمہ میں رپورٹ کرنے کو کہاگیا ہے۔سپیشل سیکریٹری گورنمنٹ،ریونیو ڈیپارٹمنٹ فاروق احمد شاہ کو تبدیل کرکے کسٹوڈین جنرل جے اینڈ کے تعینات کیاگیا ہے جبکہ ریاض احمد سپیشل سیکریٹری گورنمنٹ، ہائر ایجوکیشن محکمہ کو تبدیل کرکے جے اینڈ کے بورڈ آف سکول ایجوکیشن کا سیکریٹری بنایاگیا ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میںتعیناتی کی منتظر شبنم کاملی کو ایڈیشنل رجسٹرار آپریٹیو کشمیرتعینات کیا گیا ہے جبکہ لینا پاڈھا جو فی الوقت سپیشل سیکریٹری گورنمنٹ ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ ہیں،کو تبدیل کرکے امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کا سپیشل سیکریٹری تعینات کیاگیاہے۔ہائوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سپیشل سیکریٹری کسم بڈیال کو تبدیل کرکے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں سپیشل سیکریٹری تعینات کی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری گورنمنٹ، ٹورازم ڈیپارٹمنٹ گلزار احمد ڈار کو جے اینڈ کے سریکلچر کا ڈائریکٹر تعینات کیاگیا ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل سیکریٹری علی افسر خان کو تبدیل کرکے جے اینڈ کے لیگل میٹرالوجی کا کنٹرولر تعینات کیاگیا۔ سرینگر میونسپل کارپوریشن ریاض احمد وانی کو تبدیل کرکے جے اینڈ کے سٹیٹ واٹر ریسورسز ریگولیٹری اتھارٹی کا سیکریٹری جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر رام بن رویندر ناتھ سادھو کو تبدیل کرکے ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ کا سپیشل سیکریٹری تعینات کیاگیا ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری گورنمنٹ، پی ایچ ای، اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول محمد اشفاق شاہ کو تبدیل کرکے جے اینڈ کے بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزمنیشن تعینات کیاگیا ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری گورنمنٹ، انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ پون سنگھ راٹھور کو تبدیل کرکے جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا وائس چیئرمین بنایاگیا ہے۔ جنرل منیجر ڈی آئی سی بارہمولہ معراج الدین راتھر کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر سرینگر تعینات کیاگیا ہے۔ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین راجیش کمار شاون کو تبدیل کرکے میسر عہدے پرریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس ادھمپور تعینات کیاگیا ہے۔اُوم پرکاش بھگت،جو گورنر سکرٹریٹ میں ایڈیشنل سکریٹری ہے کو تبدل کرکے ڈائرکٹر ٹورازم جموں تعینات کیا گیا ہے۔محمد قاسم وانی، ڈائرکٹر شوشل ویلفیرکشمیرکو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسڑیکٹ ڈیولمپنیٹ کمشنر بانڈی پورہ تعینات کیا گیا ہے اور وہ تاحکم ثانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا عہد بھی سنبھالینگے۔ لیگل میٹرالوجی محکمہ کے کنٹرولر راج کمار کٹوچ کو تبدیل کرکے میسر عہدے پر منیجنگ ڈائریکٹر جموں و کشمیر ہائوسنگ بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں ارون کمار منہاس کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سانبہ تعینات کیا گیا ہے۔جبکہ جموں منیوسپل کارپویشن کے جوائنٹ سکریٹری رشپال سنگھ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں تعینات کیا گیا ہے۔ تلک راج شرما ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سانبہ کو تبدیل کرکے لکھن پور چک پوسٹ پرڈپٹی کمشنر کمرشل ٹیکسس تعینات کیا گیا ہے۔جبکہ ڈپٹی کمشنر کمرشل ٹیکسس لکھن پور چک پوسٹ پونیت شرما کو تبدیل کرکے محکمہ سیاحت میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ڈاکٹر راج کمار تھاپا جو فی الوقت جوائنٹ رجسٹرار کواپریٹیو (آڈیٹ) جموں کو تبدیل کرکے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کھٹوعہ تعینات کیا گیا ہے۔جبکہ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کھٹوعہ پردیپ سنگھ کو تبدیل کرکے جوائنٹ کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے۔مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس شفاعت سلطان کو تبدیل کرکے آئیندہ پوسٹنگ کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر جموں و کشمیر ہارٹیکلچر پریڈیوس ،مارکیٹنگ اینڈ پروسیسنگ کارپوریشن جی اے صوفی مزید احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس کی ذمہ داریاں سنبھالینگے ۔