سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے افسران کی ایک میٹنگ میں سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کو گاندبل منتقل کرنے کے لئے لوازمات کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں رجسٹرار سینٹرل یونیورسٹی کشمیر اور اے ڈی سی گاندربل کے علاوہ بی سی سی کے نمائندے اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ گاندربل میںچیف میڈیکل آفیسر کی عمارت کو پہلے ہی یونیورسٹی کو منتقل کرنے کی گئی ہے۔رجسٹرارنے بتایا کہ یونیورسٹی نے پہلے ہی اولڈ فیزیکل کالج بلڈنگ میں ایم پی ایڈ پروگرام اورسکل ڈیولپمنٹ کورسز کا آغاز کیاہے۔صوبائی کمشنر نے یونیورسٹی کے آفیسران کو ایک ہفتے کے اندر اندر کلاس ورک کے لئے موزوں پرائیوٹ بلڈنگ کے انتخاب کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی تاکہ اس عمارت کو کرایہ پر ہی لیا جاسکے۔پرانی جگہ میں باقی ماندہ کام کے بارے میں بتایا گیا کہ سنٹرل یونیورسٹی کے این بی سی سی کے واجب الادا رقومات واگذار کرے گیبشرطیکہ کمپنی اس جگہ پر افرادی قوت کو متحرک کرے۔