سرینگر//ٹی ٹی کے پرسٹیج ( Prestige TTK)نے خوبصورت اور عمدہ ڈیزائن کی ایک نئی چمنی (Chimney)متعارف کی ہے جو مختلف قسم کی خصوصیات سے لیس ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے کچن کی خوبصورتی اور جدت چاہتے ہیں تو TTK Prestigeکی چمنی کو کچن میں لگاکر مستفید ہوجائیں۔ کمپنی کے مطابق یہ چمنی آپ کے کچن کو نہ صرف محفوظ بناتی ہے بلکہ دلکش بھی ہے ۔ اس چمنی کی سب سے دلکش خصوصیت میں سے ایک اس کی منفرد موشن سینسر ٹیکنالوجی ہے ، جس سے یہ یقینی بنتا ہے کہ اب آپ کو کوئی بھی بٹن دبانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ چمنی کچن میں موجود دھویں اور دیگربخارات کو بھرپور طاقت سے اپنی طرف کھینچ کر باہر نکالتا ہے جبکہ نقصان دہ کاربن مونو آکسائیڈ کو کم کرتا ہے۔ آسکر رینج دوہری ایل ای ڈی لائٹس سے لیس ہے جو بہتر روشنی فراہم کرتی ہے۔ اس کی اسپیڈ کنٹرول کرنے کیلئے 3 درجے دئے گئے جو آپ کو کھانا پکانے کی مختلف ضروریات کیلئے مطلوب ہوں۔