سرینگر//مرکزی حکومت میں تعینات جوائنٹ ڈیولپمنٹ کمشنر اور سنیئر آئی پی ایس افسرایس آر سیمیل کے فوت ہونے پر پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ایک تعزیتی مجلس منعقد کی گی ۔ایس آر سیمیل 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر تھے،جو کہ اس وقت سنٹرل گورنمنٹ میں ڈیپٹیشن پر تعینات جوائنٹ ڈیولپمنٹ کمشنرکے عہدے پر فائز تھا۔جمعہ صبح دل کا دورہ ہونے پر دہلی میں سیمیل کی موت واقع ہوئی ۔ایس آر سیمیل جموں و کشمیر میں ایس ڈی پی او چرار شریف ،اے ایس پی جموں ،ائے ڈی ایس کے پی ائے اودھمپور ،ایس ایس پی لہیہ اور کمانڈنٹ آئی آ ر 13بٹالین کے عہدے پر فائز رہیں ۔ آئی جی پی کشمیرسوائم پرکاش پانی کے علاوہ ڈی آئی جی وسطی کشمیر وی کے بدری ،ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل ،ایس ایس پی کنٹرول روم، شاہد محراج،ایس ایس پی ٹریفک طاہر سلیم دو دیگر افسران نے تعزیتی مجلس میں شرکت کرکے ان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی کرکے اہلہ خانہ سے تعزیت کی ۔