اشرف چراغ
کپوارہ //کپوارہ میںفوج نے نستہ ژھن گلی یعنی سادھناٹاپ پر سیاحوں اورمقامی لوگوں کی سہولت کیلئے کئی ڈھانچوں کاافتتاح کیا۔ وادی کرناہ کی بھرپور تاریخ، ثقافت اور روایات کی عکاسی کرنے والے متعدد معلوماتی بورڈ اوربینر بھی لگائے گئے ہیں جو کرناہ کی دلکش وادی کے خوبصورت منظر پیش کرتے ہیں اور اس جگہ سیاح یادگاری تحائف اور یادگاریں بھی جمع کر سکتے ہیں ،جو اس سہولت پر دستیاب کرائے گئے ہیں۔ نستہ ژھن گلی پر حفاظتی ڈھانچہ جو گرمیوں اور سردیوں دونوں میں لوگوںکو بغیر پریشانی نقل و حرکت کے قابل بنائے گا ،کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔