ممبئی /سلامی بلے باز رابن اتھپا کی 91 رن کی شاندار اننگز کی بدولت کیرالہ نے اپنی بہترین کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے دہلی کو آج سیدمشتاق علی ٹرافی ٹی ٹورنامنٹ کے ایلیٹ گروپ ای میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر اپنی مسلسل تیسری جیت درج کی جبکہ دہلی کو تین میچوں میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دہلی نے کپتان شکھر دھون کی 48 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 77 رن کی زبردست اننگز ،ہمت سنگھ نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 26 رن، للت یادو کے 25 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ پانچ رن اور انوج راوت کی 10 گیندوں پر ایک چوکی اور تین چھکوں کی مدد سے 27 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کی بدولت20 اوورز میں چار وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔کیرالہ نے 19 اوورز میں چار وکٹوں پر 218 رنز بنا کر جیت اپنے نام کرلی۔ گزشتہ میچ میں 137 رنز بنانے والے محمد اظہرالدین اس بار کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ لیکن رابن اتھپپا نے 54 گیندوں پر تین چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 91 رنز کی زبردست اننگز کھیل کر کیرالہ کو جیت دلائی۔ وشنو ونود نے 38 گیندوں میں ناٹ آوٹ 71 رن بنا کر کیرالہ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دہلی کے لئے ایشانت شرما ، سیمرجیت سنگھ ، پردیپ سانگوان اور للت یادو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یواین آئی۔