سرینگر//نجمن شرعی شیعیان نے حسن آباد سرینگر کے معزز دینی گھرانے کے چشم و چراغ سید حسن الحسینی کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے جملہ لواحقین و پسماندگان بالخصوص مرحوم کے پھپھیرے بھائی صدر انجمن شرعی شیعیان آغا سید حسن الموسوی الصفوی ،مرحوم کے برادران سید فضل اللہ الحسینی،سید ظہورالحسینی اور مرحوم کے بھتیجے آغا سید عابد الحسینی سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔ مرحوم علاقے کی ایک معزز اور باوقار شخصیت تھی جس نے اپنی زندگی کو مکمل طور پر دین و شریعت کے سانچے میں ڈال رکھا تھا۔ انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے مرحوم کی صفات حمیدہ اور حسن اخلاق و شرافت کو مثالی قرار دیتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے صبرجمیل کی دعا کی۔