ریاسی// ضلع انتظامیہ ریاسی نے سیاڑھ بابا شرائن مندر کو بطور یاتری سیاحت کے طور پر فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی رویندر کول نے اس جگہ کا دورہ کرکے اسے فروغ دینے کے لئے کئی اقدام کرنے کے لئے میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سیاڑھ بابا پر موجودہ انفراسٹریکچر کا دورہ کیا۔اس موقعہ پر دیہی ترقیاتی محکمہ کو اس جگہ کو نُقصان سے بچانے کے لئے ایک کریٹ بنڈ لگانے کی ہدایت دی گئی۔اسکے علاوہ چیک ڈیم و دیگر حفاظتی اقدام کرنے کو بھی کہا گیا ۔اس زیارت کو مزید جاب نظر بنانے کے لئے لائٹیں وغیرہ نصب کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ اہم ندی کو ملحقہ تازہ چشمہ سے جو ڑنے کے لئے ایک لکڑی کے پُل کو تعمیر کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ ا دستیاب پتھروں کا استعمال کرکے اس جگہ کی خوبصورتی کو بڑھانے کی بھی ہدایت دی گئی۔ علاوہ ازیں آبشار کے بالمقابل ایک سبز پٹی بنا کر محکمہ فلوریکلچر کو اس میں شجر کاری اور پھولوں کی کیاریاں بنانے کی ہدایت دی گئی۔ متعلقہ آفیسر کو ندی سے ملبہ ہٹا کر اسے اصلی شکل میں لانے کے لئے کہا گیا۔ کیفٹیریا بلڈنگ ،پارکنگ زون کی توسیع ،ٹین کے دوکانوں کو منتقل کرنے، چینج کرنے کے کمرہ کے رکھ رکھائو ،کلاک روم ،ٹائیلٹ کی سہولیات،سیمنٹ بینچوں کی تعمیر ،ریلنگس کی سجاوٹ وغیرہ کے لئے تفصیلی بات و چیت کی گئی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ جو یاتری شو کھوڑی کا براستہ کٹٹرہ۔رنسو روٹ سے دورہ کرتے ہیں،اس قد رتی خوبصورتی سے بہت ہی متاثرہوتے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ اے ڈ ی ٹورازم اُ میش شان، ایگزیکٹو آفیسر شو کھوڑی شرائن اوم پرکاش،تحصیلدار راجیش اتری،ایگزیکٹو انجینئرس ،اسسٹنٹ فلوریکلچرآفیسر و دیگر محکموں کے آفیسران بھی تھے۔