اشرف چراغ
کپوارہ// حزب اختلاف کے لیڈر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر سنیل شرما نے کہا کہ نوگام دھماکہ میں سیاست کے بجائے متا ثرین کی مرہم پٹی ضروری ہے ۔ درگمولہ کپوارہ میں نامہ نگارو ں سے بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ انسپکٹر اسرار الحق شاہ نے وطن کی خاطر اپنی جان نچھاور کی اور پولیس محکمہ میں ان کا ایک منفرد رول رہا ہے ۔شرما نے کہا کہ بم دھماکہ میں متاثرین کے ساتھ پوری قوم اور پورے ملک کے لوگ ہیں اور ان کے گھرو ں نے میں جو بھی مشکلات ہیں ان کا حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں ہوئی لیکن اس پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ متا ثرین کی مرہم پٹی ہو نی چایئے ۔انہو ں نے نیشنل کانفرنس سے کہا کہ وہ سیاست کے بجائے اس وقت متاثرین سے ہمدری کریں اور ان کی حکومت متاثرین کی باز آ بادی کاری کے لئے اقدامات کریں اور قوم کو بتائیں کہ نیشنل کانفرنس سرکار نے متا ثرین کے لئے کیا کچھ کیا ۔اس موقع پر بھاجپا لیڈر رویندر رینہ نے کہا کہ نامساعد حالات کے دوران جمو ں و کشمیر کو ایسا کوئی گھر نہیں ہوگا جس نے اس قسم کے زخم کھائے ۔سنیل شرما اجا لاہسپتال نوگام بھی پہنچے اور وہاں دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور ان کی خیر و عافیت دریافت کی۔ سنیل شرما نے اس المناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کی دعا کی۔انہوں نے اس حادثاتی دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ان کے ہمراہ پارٹی لیدڑ رویندر رینہ بھی تھے۔