سرینگر//مرکزی سیاحتی سیکریٹری نے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر60فٹ لمبی نمائشی شکارا کی رونمائی انجام دی ۔ مرکزی وزارت سیاحت کے سیکریٹری اروند سنگھ اپنے طے شدہ پروگرام سے قبل ایک روز دورہ پرسرینگروارد ہوئے۔سنگھ نے اپنی آمد پر مقامی کاریگروں کے ذریعہ تیار کردہ 60 فٹ لمبی شکارا کا افتتاح کیا ، جسے سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی میں رکھا گیا تھا۔اس موقع پر سنگھ نے ایئر پورٹ حکام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے جدید اور تخلیقی حکمت عملیوں کو استعمال کرتے ہیں۔ سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر سنتوش ڈھوک نے بتایا کہ اس پہل سے کشمیر کی خوبصورتی جھلکے گی اور اس کو ہوائی اڈے کے کنوائر بیلٹ پر 60 رکھا جائے گاجہاں مسافر اپنا سامان لے جاتے ہیں،جس کے نتیجے میں وہ پہلی ہی نظر میں کشمیر کے خوبصورت شکارہ کا نظارہ کرسکتے ہیں۔ڈھوک نے کہا ”اس سے مسافروں کو وادی کے خوبصورت پرکشش مقامات میں سے ایک کا تاثر ملے گا اور آخر کار یہ کشمیر میں سیاحت کے لئے فروغ پائے گا۔“