سرینگر//کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے ایک وفد نے یہاں وزیر خزانہ سید محمد الطاف بخاری کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری، چیئرمین جے کے بنک پرویز احمد، چیئرمین سی آئی آئی صدام زرو، پوسٹ چیئرمین راہل سہائے اور راجو چودھری کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔وفود کے نمائندوں نے وزیر کو ریاست میں صنعتکاروں کو درپیش مشکلات کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ان کے ازالہ کے لئے ان کی مداخلت طلب کی۔وفد نے بادامی گری پر جی ایس ٹی کی شرح12 فیصد سے کم کر کے5 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے وزیر سے اپیل کی کہ وہ ہوٹلوں میں جی ایس ٹی لاگو کرنے کے لئے انوائس ویلیو اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس پر بھی جی ایس ٹی شرح12 فیصد ہونی چاہئے جو کہ28 فیصد ہے۔وفد نے جی ایس ٹی کے حوالے کئی دیگر معاملات بھی وزیر کی نوٹس میں لائے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ جی ایس ٹی کے تحت مالی مراعات کا ری فنڈ سہ ماہی بنیادوں کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر کیا جانا چاہئے۔وزیر موصوف نے اس موقعہ پر کہا کہ حکومت ریاست میں صنعتی شعبۂ کو بڑھاوا دینے کی وعدہ بند ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت صنعتکاروں کے موافق ماحول پیدا کرنے کے لئے ہر طرح کے اقدامات کئے جائیں گے۔