بھدرواہ //قصبہ میں منایا جانے والا سہ روزہ بیساکھی میلہ جمعہ کے روز اختتام پذیر ہوا، اس دوران تاریخی واسوکی ناگ مندر گاٹھا میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس سہ روزہ میلہ کے پہلے روز 12اپریل کو سبھدار میلہ لگتا ہے جس دوران لوگ روایتی طور پر بھیڑ بکریوں کی بلی چڑھاتے ہیں۔دوسرے روز ناگنی مندر کے دروازے کھولے جاتے ہیں جہاں بھگوتی نگر میں خصوصی تقریب منعقد ہوتی ہے جب کہ آخری روز گاٹھا کے واسکی ناگ مندر میں تقریب ہوئی۔ اس موقعہ پر خواتین اوربچوں کی بھاری تعداد رنگا رنگ کپڑوںمیں ملبوس وہاں موجود تھی جنہوں نے روایتی ناچ گانے اور جھولوں کا لطف اٹھایا ۔