عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے علاقہ سگدی کے طلاب کو ہائرسکینڈری سکول مغل میدان پہنچے کیلئے دس کلومیٹر کا پیدل سفر کرنا پڑتاہے کیونکہ علاقے کیلئے چل رہی بس سروس گزشتہ ا یک سال سے بند پڑی ہوئی ہے۔ طلاب نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چاہے بارش ہو یا دھوپ ،انہیں ہر روز قریب دس کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرنا پڑتاہے کیونکہ علاقے کیلئے بس سروس ہی دستیاب نہیں ہے۔
محمد عامر نامی طالب علم نے بتایا کہ گزشتہ سال اگرچہ ضلع ترقیاتی کمشنر کی مداخلت کے بعد آر ٹی سی بس فراہم کی گئی تھی لیکن چند مقامات پر سڑک دھنس جانے سے اسے بند کردیاگیا جسکے بعد سے بس سروس بند پڑی ہوئی ہے۔انکاکہناتھاتھاکہ مقامی گاڑی والے انہیںاپنی گاڑیوں میں اٹھانے سے انکار کرتے ہیں جسکے سبب انہیں سخت مشکلات ہورہی ہیںاور متعدد مرتبہ سکول دیر سے پہنچتے ہیں جبکہ بارش کے دنوں میںسکول جانہیں سکتے ہیں۔انہوںنے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ انہیںبس سروس فراہم کی جائے تاکہ انہیںمشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ آر ٹی سی کے حکام نے بتایا کہ سبھی بسیں یاترا میں لگی ہیں اور چند روز کے اندر بس سروس کو دوبارہ بحال کردیاجائے گا لیکن پندرہ روز کا عرصہ گزرجانے کے بعد بھی ابھی تک بس سروس شروع نہ ہوئی۔