عظمیٰ نیوزسروس
جموں// وزیر برائے صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتو نے گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں کا دورہ کیا۔ وزیر موصوفہ کے ہمراہ رُکن قانون ساز اسمبلی باہو وِکرم رندھا وا جی بھی تھے ۔اس دورے میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر عبد الحمید زرگر، ڈائریکٹر آیوش ڈاکٹر نزہت بشیر شاہ اور چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر ہربخش سنگھ بھی موجود تھے۔ہسپتال کے میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ ڈاکٹر نریندر سنگھ بھٹیال نے وزیرموصوفہ کو ہسپتال کی موجودہ کارکردگی اور مجموعی کام کاج کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔دورے کے دوران رُکن قانون ساز اسمبلی وکرم رندھاوا نے 200بستروں پر مشتمل میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ ( ایم سی ایچ) بلاک کے بارے میں تشویش کا اِظہار کیا۔ وزیر صحت نے اس کا جواب دیتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کو ہدایت دی کہ میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ ( ایم سی ایچ) عمارت کے مؤثر اِستعمال کے لئے باقاعدہ تجویز پیش کریںکیوں کہ سپراِنٹنڈنٹ اِنجینئر، سٹرکچرل وِنگ (ڈیزائن، انسپکشن اور کوالٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ)، جموں و کشمیر، جموں کی طرف سے جمع کی گئی سیفٹی آڈِٹ رپورٹ کے مطابق پرانی ہسپتال کی عمارت کو غیر محفوظ قرار دیا جا چکا ہے۔اُنہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائینہ بھی کیا جن میں ایمرجنسی وِنگ، ان پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (آئی پی ڈِی) بلاک اور بلڈ بینک شامل ہیں۔ اُنہوں نے ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اِظہار کیا اور طبی عملے اور اِنتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔اُنہوں نے گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر کے دورے سے قبل جی بی پنتھ ہسپتال کا بھی دورہ کیااور اُنہوں نے وہاں دستیاب صحت سہولیات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے ہسپتال میں موجود عملے ، مریضوں اور عام شہریوں کی جانب سے اُٹھائے گئے مختلف مسائل پر توجہ دی اور ان کے حل کی یقین دہانی کی۔