سرینگر// محکمہ تعلیم نے وادی میں 3اکتوبر سے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کے احکامات صادر کئے ہیں۔ اس سلسلے میںڈائریکٹوریٹ آفس کی طرف سے جاری کئے گئے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سرینگر میونسپل حدود کے اندر تمام سرکاری اور تسلیم شدہ غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار صبح 9بجے سے سہ پہر3بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔سرینگر میونسپل حدود سے باہر تمام تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا کام صبح10بجے سے 4بجے تک جاری رہے گا۔تمام اسکولوں کو حکمنامے پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔