سرینگر//ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کے مطابق یکم اپریل 2019 سے سکولوں میںنئے اوقات کار ہونگے ۔ اس سلسلے میں جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرینگر میونسپل حدود میں آنے والے سکولوں میں اوقات کار صبح9بجے سے بعد دوپہر 3بجے تک ہوں گے جب کہ سرینگر میونسپل حدود کے باہر سکولوں میں کام کاج صبح10بجے سے شام 4بجے تک ہوگا۔تمام متعلقہ تعلیمی اداروں پر ان ہدایات کی من وعن عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے۔