عاصف بٹ
کشتواڑ //جمعرات کی شام کو ضلع کشتواڑ کے سرتھل علاقے میں قائم یوپی ایس گامرہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اسکولی طلباء کو مقامی لوگوں نے اسکولی اوقات کار کے دوران کھیلتے ہوے کھیتوں میں پایا۔ بچوں سے پوچھنے پر انھوں نے بتایا کہ اساتذہ نے انھیں ایک بجے ہی گھر بھیج دیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جب اساتذہ سے وجوہات جاننے کی کوشش کی گئی تو انھوں نے متعدد بہانے بناے جب اسکول کا دورہ کیا تو وہاں میوزک چلتے پایا گیا جبکہ بچے باہر کھیل رہے تھے جسے انکی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہاکہ اسکول دورافتادہ علاقے میں قائم ہے جہاں ایس ٹی طبقے کے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے اور انہی کے بچے اسکول میں زیر تعلیم ہیں ۔والدین بچوں کو اسکول میں پڑھانے کیلئے بھیجتے ہیں لیکن یہاں انکے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کی جا رہی ہے ۔انھوں نے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔غور طلب ہے کہ چند روز قبل ہی اسکول میں تعینات اساتذہ کی تنخواہوں کو بند رکھنے کا احکامات ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے کیا تھا کیونکہ جے کے پورٹل پر حاضری نہیں تھی وہی معاملے کو لیکر جب چیف ایجوکیشن آفسر سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انھوں نے زیڈ ای او کشتواڑ کہ زیرنگرانی تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو اسکی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی جسکے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔