جموں//حکومت نے کہا ہے کہ ریاست میں کینسر کی تشخیص اور اس کے مریضوں کا بہتر علاج و معالجہ کرنے کیلئے کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ان باتوں کا اظہار صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے کل ایوان میں علی محمد ساگر کی توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سکمز صورہ میں پیٹ سکین کو قابلِ کار بنایا گیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ غریبی کی سطح سے نیچے گذر بسر کر رہے کینسر مریضوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے خاطر خواہ کوششیں کی جا رہی ہیں اور انہیں مفت طبی مشورے کے ساتھ ساتھ رعائتی نرخوں پر ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں ۔ وزیر موصوف نے سرینگر اور جموں میں اس بیماری میں مبتلاء مریضوں کیلئے بہم رکھی جا رہی سہولیات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کا تفصیلی خاکہ پیش کیا ۔