رائے پور// سکما میں نکسلیوں اور سی آر پی ایف کے بیچ تصادم میں 26 اہلکار ہلاک اور 7 جوان زخمی ہوئے ہیں۔ سنگین زخمی 5 جوانوں کو رائے پور لایا جا رہا ہے۔ یہ تصادم سکما کے چنتاگپھا کے برکاپال علاقے میں ہوا ہے۔ سی آر پی ایف کی 74 ویں بٹالین کے جوان روڈ کی تعمیر کے کام میں تعاون کے لئے تعینات تھے۔ جوانوں کی روڈ اوپننگ پارٹی چنتاگپھا کے جنگل میں گئی تھی۔ اسی دوران برکاپال کے پاس نکسلیوں نے گھات لگا کر فائرنگ شروع کر دی۔ اس میں 26 جوان ہلاک ہوئے ہیں اور 7 جوان زخمی ہوئے ہیں۔دنتے واڑہ رینج کے ڈی آئی جی پی سندرراج نے 26 جوانوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے پور بھیجا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ نے تصادم میں26 جوانوں کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور دہلی دورے کی تمام میٹنگ کو منسوخ کر دیا اور شام کو باقاعدہ طیارے سے رائے پور پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے رات 8 بجے سی ایم ہاؤس میں اعلی سطحی میٹنگ بلائی ہے۔