سرینگر//کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے ایک وفد نے منگل کو ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر اعجاز اسد سے ملاقات کی،جس کے دوران سڑکوں پر میگڈم بچھانے،انکی مرمت،پائین شہر سمیت دیگر تجارتی مقامات پر معقول پارکنگ انتظامات کے علاوہ شہر میں صفائی اور نکاس آب کے معامالات اٹھائے۔وفد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی نئی لہر نے ہر ایک شہری کو تذبذب میں مبتلا کیا ہے،جبکہ اس کی روک تھام کیلئے سختی کے ساتھ معیاری عملیاتی طریقہ کار کو عملایا جانا چاہے۔ اس موقعہ پر کشمیر ٹریڈرس ایںڈ مینو فیکچرس فیڈٖریشن کے سنیئر نائب صدر منظور احمد بٹ نے شہر خاص کے مسائل بالخصوص ٹریفک جام اور صدر اسپتال کے نزدیک گاڑیوں کی پارکنگ کا معاملہ اٹھایا۔ بیان میں کہا گیا کہ کے ٹی ایم ایف کی جانب سے اٹھائے گئے معاملات پر ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے یقینی دہانی کرائی کہ تمام مسائل کا ازالہ ترجیجی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر کی سڑکوں میں عنقریب ہی تار کول بچھایا جائے گا۔اس سے قبل کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فکچرس فیڈریشن کے وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر اعجاز اسد کا یہ قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کیاور اس بات کی امید ظاہر کی کہ سرینگر کے مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔