جاوید اقبال
مینڈھر// مینڈھر کے سلواہ علاقے میں دوسری جماعت کی طالبہ جے سی بی مشین کی طرف سے سڑک کی کٹائی کے دوران ایک پتھر کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئی۔زہرا چوہدری دختر ظفر اقبال سکول سے واپس آرہی تھی جس دوران راستے میں جے سی بی مشین سڑک کاکام کررہی تھی۔اسی بیچ ایک پتھر اوپر سے گر کر زہرا کو لگا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوئی۔اُسے فوری طور پر مینڈھر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو آخری رسومات کیلئے ورثاء کے حوالے کیا گیا پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔