گاندربل//گوٹلی باغ کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف سرینگر لیہ شاہراہ پر دھرنا دیتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کئے۔نونر سے گوٹلی باغ تک سڑک کی ناگفتہ بہ حالت پر مقامی شہریوں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کی نقل و حرکت معطل کی ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف مظاہرے کئے۔معراج الدین نامی ایک شہری نے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ نونر سے گوٹلی باغ تک چار کلومیٹر سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی مظاہرے کئے گئے اورتب یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن سڑک کی مرمت بھی نہیںکی گئی ۔پولیس اور محکمہ تعمیرات عامہ کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔