عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر//انڈین ریزرو پولیس (IRP) کے دو پولیس سب انسپکٹر قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ ٹینگن لسجن بائی پاس پر رات گئے ایک سڑک حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جس گاڑی میں وہ سفر کر رہے تھے وہ شدید حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 افسر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک اہلکار مستان سنگھ زخمی ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے پولیس سب انسپکٹرز کی شناخت سچن ورما اور شبھم کے طور پر ہوئی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تینوں امرناتھ یاتریوں کی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد سری نگر سے جموں جا رہے تھے۔
حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔