سرینگر//وادی میں پیش آئے سڑک کے مختلف حادثات میں 2 افراد لقمہ اجل اور6 دیگرزخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بڈگام میں شمس آباد کے نزدیک سڑک حادثے میں ایک شخص بشیر احمد نجار ولد علی محمد نجار ساکن منگہامہ ٹاٹا بس زیر نمبر JK04A/0218 کے چھت سے گر کر زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے کیس درج کرکے کاروائی شروع کی ۔ کولگام میں میر ہامہ کے نزدیک سڑک کے ایک حادثے میں موٹرسائیکل زیر نمبر JK18/6803 جس کو مظفر احمد وانی ساکن تکیہ بل چلا رہا تھا اور ایک سنٹرو کار زیر نمبر JK18/2585 جس کو ڈرائیور غلام حسن شاہ ولد غلام احمد ساکن اڈہ پورہ چلا رہا تھا کے بیچ آپس میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر ساتھی سوار غلام رسول شخ ولد عبدالمجید شخ ساکن بہگم زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کیلئے سکیمز صورہ منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ بیٹھا ۔ ادھرگاندربل میں دردہامہ چوک کے نزدیک سڑک کے ایک اور حادثے میں ٹاٹا 407 گاڑی زیر نمبر Jk01F/1511نے ایک راہگیر خاتون راجہ بیگم زوجہ غلام محمد کمار ساکن پاندچھ کو ٹکر مار کر زخمی کیاجس کو علاج ومعالجہ کیلئے سکیمز صورہ منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی ۔ضروری لوازمات کے بعد نعش کو وارثان کے سپرد کیا گیا ۔پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔ کولگام میں بو گنڈ کے نزدیک سڑک کے ایک اور حادثے میں آئی ٹن کار زیر نمبرJK018A/1464جس کو ڈرائیور جہانگیر احمد ڈار ولد غلام حسن ساکن بوگنڈ اور ایک موٹر سائیکل جس کو منظور احمد چلا رہا تھا کے بیچ آپس میںٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔کپوارہ میں متی پورہ کے نزدیک سڑک کے ایک اور حادثے میںتاویرہ گاڑی زیر نمبرJK01V/6884 جسکو ڈرائیور نذیر احمد آہنگر ولد غلام حسن ساکن یارو ہندوارہ چلا رہا تھا نے ایک راہگیر خاتون خاتونہ بیگم زوجہ محمد کمال ڈار ساکن متی پورہ کو ٹکر مار کر زخمی کر لیا جس کو علاج ومعالجہ کیلئے صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا ۔گاندربل میں کنگن بازار کے نزدیک سڑک کے ایک اور حادثے میں موٹر سائیکل زیر نمبری PB25D/2988 جسکو آصف احمدوانی ولد حسن الدین وانی ساکن ہرہ پورہ چلا رہا تھا نے دو راہگیر لڑکیوں شا ئستہ اختر دختر عبدالحمید وانی ساکن پالپورہ اور شمس النسا دختر عبدالاحد وانی ساکن اکہال کو ٹکر مار کر زخمی کر لیا جن کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار بھی زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کیلئے صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا ۔پولیس نے کیس اندراج کرکے کاروائی شروع کی ۔