عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے معروف ماہر ماحولیات اور سماجی کارکن سونم وانگچک کی گرفتاری کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے ۔محبوبہ مفتی نے جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ردعمل میں لکھا کہ، ‘ایک ایسا شخص جو ساری زندگی امن، پائیداری اور سچائی کا علمبردار رہا، آج صرف وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کرنے پر سزا کا مستحق ٹھہرایا گیا۔’انہوں نے کہا کہ لیہہ میں کرفیو اور انٹرنیٹ کی معطلی دراصل اس تلخ حقیقت کی بازگشت ہے جس کا برسوں سے کشمیری عوام سامنا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، ‘آج کا بھارت ایسا ہے جہاں سچ بولنے کی قیمت بہت بھاری چکانی پڑتی ہے ۔ ورنہ ایک ایسا شخص جس نے پوری زندگی امن اور عدم تشدد کی راہ اپنائی، آج سلاخوں کے پیچھے کیسے پہنچ سکتا ہے ؟