جموں//جموں میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صدارت میںریاستی کابینہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں جے اینڈ کے سپورٹس کونسل کے لئے مالی خود مختاری کی فراہمی کو منظوری دی گئی۔فیصلے کے مطابق جے اینڈ کے ریاستی سپورٹس کونسل کو خزانہ اور منصوبہ بندی محکمہ کی جانب سے ریوینو اینڈ کیپٹل اخراجات اب گرانٹ ان ایڈ ہوگا اور اس پر سالانہ 10 فیصد کا اضافہ ہوگا۔سپورٹس کونسل کو مرکزی سکیموں کے تحت فنڈس دئیے جاتے رہیں گے ۔ سپورٹس کونسل کو اندرونی طور اپنے وسائل قائم کرنے کا بھی اختیار ہوگا اور اس کے لئے کونسل کے صدر کی منظوری سے ایک فائنانس کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اجلاس میں سرن کوٹ میں جموں یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کے لئے پونچھ ضلع میں سنائی گائوںکے مقام پر 1255 کنال 10 مرلہ سرکاری زمین اعلیٰ تعلیم محکمہ کو منتقل کرنے کے معاملے کو منظوری دی گئی۔کابینہ اجلاس میں گاندربل ضلع میں گورنمنٹ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی قائم کرنے کے لئے صفاپورہ میں 68کنال اراضی اعلیٰ تعلیم محکمہ کو منتقل کرنے کو بھی منظوری دی گئی۔کابینہ نے آلوچی باغ میں سری کلچر محکمہ کی تحویل میں 92کنال زمین ایسٹیٹس محکمہ کو منتقل کرنے کو بھی منظوری دی۔ اس زمین پر سرکاری افسران اور ملازمین کے لئے رہائشی فلیٹ تعمیر کئے جائیں گے۔دریں اثنا کابینہ نے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ تحصیل میں ایک ہزار کنال زمین اسلامک یونیورسٹی کو منتقل کرنے کو منظوری دی تاکہ یہاں یونیورسٹی کا بائیو Diverseباٹنیکل Reserveسولر پاور پلانٹ قائم کیا جاسکے ۔کابینہ نے تقریباً 47 ہیکٹر جنگلاتی اراضی کو نان نرسری مقاصد کے لئے استعمال میں لانے کو بھی منظور ی دی۔24 منظور شدہ تجاویز میں سے 15 پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑکیں تعمیر کرنے سے متعلق ہیں جبکہ 2 بان اور خان پور نگروٹہ میں بالترتیب 10 ہزار اور 50 ہزار گیلن گنجائش والے سروس ریزرو ائروں کی شامل ہیں۔کابینہ میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر پرونٹیو ڈیٹنشن قوانین آرڈیننس 2018کو منظور ی دی گئی۔فیصلے کے مطابق آڈیننس حکومت کو یہ اختیار دے گی کہ مشاورتی بورڈوں کے لئے چیئرمینوں اور ارکان کی تعیناتی کے لئے سبکدوش افراد چن لیں۔کابینہ میٹنگ کے دوران ہوم گارڈ س کے رضاکاروں کی ڈیوٹی الائونس کو 90 روپے سے بڑھاکر 300روپے یومیہ کرنے کے عمل کو منظور ی دی گئی ۔اس فیصلے سے 4300 ہوم گارڈس کو فائدہ ملے گا۔فیصلے کے مطابق اب ہوم گارڈس کو تربیت کے دوران دو مہینوں اور کال اَپ ڈیوٹی کے دوران تین مہینوں کے لئے سال میں 90روپے کے بجائے 300روپے یومیہ دئیے جائیں گے۔ میٹنگ کے دوران ریاست میں جموں وکشمیر رینیویبل انرجی کارپوریشن قائم کرنے کو منظور ی دی گئی۔فیصلے کے مطابق کارپوریشن ایک پرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی ہوگی جس کی مالک ریاستی حکومت ہوگی اور اس میں ایک کروڑ روپے کے شیئر کیپٹل کی گنجائش ہوگی۔کابینہ نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ کے انتظامی سیکرٹری کو یہ اختیار دیا کہ وہ رینیویبل انرجی کارپوریشن کے قیام کے لئے لازمی اقدامات اٹھائے۔کابینہ نے کے اے ایس افسروں کے لئے معیاد بند گریڈ ترقی کی منظوری دی۔ایک فیصلے کے مطابق ایک جونئیر کے اے ایس / فیڈنگ سروس آفیسر جو 9300-34800 کے پے بینڈ کے ساتھ 4800 روپے کا گریڈ پے حاصل کررہا ہے کو 15600-39100+GP 6600 کے سکیل پر ترقی دی گئی ( ڈپٹی سیکرٹری سطح ۔ نان فنکشنل سکیل 10سال سروس کے بعد )ٹائم سکیل میں چار برس کی سروس والے کے اے ایس افسر سلیکشن گریڈ میں پلیسمنٹ کے اہل ہوں گے ۔اسی طرح ٹائم سکیل میں 8برس کی خدمت رکھنے والے کے اے ایس افسر سپیشل سکیل میں پلیسمنٹ کے اہل ہوں گے ۔کابینہ نے سیکرٹریٹ سب آڈنیٹ سروس میں کاڈر جائزے کو بھی منظوری دی اور سیکرٹریٹ سب آڈنیٹ سروس کے افسروں کو ترقی دینے کے عمل میں اقدامات کو بھی منظور ی دی۔کابینہ میٹنگ میں 2018-19 کے لئے ایس ایس بی کو ریفر کی گئی اساتذہ کی 2154 اسامیوں کو اکیڈمک اریجمنٹ پر تعینات کرنے کو منظور ی دی ۔کابینہ نے 220 لیکچروں اور 400اساتذہ کو بھی 2018-19 سیشن کے لئے اَپ گریڈیشن پروگرام کے تحت رعارضی بنیادوں پر کام پر لگانے کو بھی منظوری دی۔ انہیں 14ہزار / ساڑھے 10ہزار / ساڑھے 7 ہزار اور ساڑھے 4ہزار روپے کی تنخواہ فراہم کی جائیں گی۔کابینہ میٹنگ میں اُن کا نسٹیبل ( آپریٹروں ) کو وائرلیس اسسٹنٹوں کے طور تعیناتی کو منظوری دی جنہیں غلط اشتہار کے نتیجے میں ڈس انگیج کیا گیا تھا۔ انہیں 25ہزار روپے ماہوارہ تنخواہ دی جائے گی اور 10سال کی نوکری کے بعد وائرلیس آپریٹروں کے طور مستقل کیا جائے گا۔ میٹنگ میں سٹیٹ نالج انشیٹیو پلیٹ فارم کے قیام کو منظوری دی گئی ہے ۔ یہ وزیر اعلیٰ کی سربراہی میںکام کر ے گا ۔وزیر اعلیٰ کے صلاح کار اس کے چیئرمین ہوں گے جبکہ وزیر تعلیم اس کے شریک چیئرمین ہوں گے۔کابینہ میٹنگ میں لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے چیئرمین / ایگزیکٹیو کونسلروں اور کونسلروں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کو منظوری دی ہے۔کابینہ میٹنگ میں اکائونٹس سروس کے 7گزیٹیڈ ملازمین کو سپر ٹائم سکیل میں ترقی کے لئے منظوری دی۔ کابینہ اجلاس میں جموں۔ اکھنور سڑک کی کشادگی کیلئے آبپاشی زمین کو منتقل کرنے کو منظور ی دی ہے۔اس سلسلے میں 19 دیہات میں 1310 کنال زمین جوکہ آبپاشی محکمہ کی تحویل میں ہے، کو منتقل کرنے کے معاملے کو منظوری دی گئی۔کابینہ اجلاس میں سولنہ رام باغ میں قائم ابھینندن ہوم کو اپنانے کو منظوری دی گئی۔کابینہ فیصلے کے مطابق اس ادارے کا انتظام اب سماجی بہبود محکمہ چلائے گا۔